حیدرآباد۔25اگسٹ(اعتماد نیوز) آج چار ریاستوں میں منعقدہ ضمنی انتخابات کے
نتائج کو جاری کیا گیا۔ جس میں کرناٹک اور پنجاب میں کانگریس کو سبقت اور
بی جے پی کو مدھیا پردیش میں دو حلقوں میں اور بہار میں چار حلقوں میں
کامیابی ملی ہے۔
پنجاب میں :
پنجاب کے دو اسمبلی حلقوں میں ایک نشست کانگریس کو اور دوسرے حلقہ میں حکمران جماعت اکالی دل کو کامیابی ملی ہے۔
کرناٹک میں :
کرناٹک کے بلہاری رورل اور چکوڑی سبل میں کانگریس کو دو نشستیں حاصل ہوئی
ہیں۔ جبکہ سابق چیف منسٹر کرناٹک یدیورپا کے فرزند
بی وائی راگھویندھرا نے
شکاری پورا حلقہ اسمبلی سے کامیابی حاصل کی ہے۔
بہار میں بی جے پی کو 6جگہ شکست:
بہار میں 20سال بعد نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کی جوڑی کے بعد دس حلقوں
میں منعقدہ انتخابات میں 6جگہ آرجے ڈی اور جے ڈی یو اتحاد کو کامیابی حاصل
ہوئی ہے۔ جبکہ ماباقی چار حلقوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ
کانگریس دو حلقوں میں حصہ لی ہے تاہم ان دونوں حلقوں میں کانگریس کامیابی
حاصل نہ کرسکی۔
مدھیہ پردیش میں :
مدھیہ پردیش کے دو اسمبلی حلقوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔